جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے لاپتہ طالب علم نجیب احمد کی والدہ اور بہن
نے آج یہاں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کرکے اس کا پتہ لگانے کی
درخواست کی۔ نجیب احمد کا پندرہ اکتوبر سے کوئی پتہ نہیں چل پا رہا ہے ۔
اس سے پہلے یونیورسٹی کے اے وی بی پی کے چند طلبہ کے ساتھ ان کی تکرار
ہوگئی تھی۔ دہلی پولیس نے ان کا پتہ لگانے
کے لئے ایک خصوصی ٹیم بنائی ہے۔ مسٹر سنگھ نے نجیب کی والدہ کو یقین دلایا کہ پولیس ان کے بیٹے کا پتہ
لگانے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔ وزیر داخلہ سے ملاقات کے بعد نجیب کی
بہن نے نامہ نگاروں سے کہا کہ نجیب ایک آئیڈیل طالب علم ہے اور اسے بدنام
کرنے کی کوشش نہیں ہونی چاہئے۔ دہلی پولیس کو صحیح سمت میں معاملے کی
انکوائری کرنی چاہئے ۔